تلنگانہ میں آٹومیٹک ڈرائیونگ ٹسٹنگ اسٹیشنس قائم کرنے مرکز کی منظوری

   

ریاستی وزیر پرنم پربھاکر کے مکتوب پر نتن گڈکری کا مثبت ردعمل
حیدرآباد۔ 4 مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں نئے آٹومیٹک ڈرائیونگ ٹسٹنگ اسٹیشنس قائم کرنے کی مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے اور ساتھ ہی آٹومیٹک ٹسٹنگ سنٹرس کے قیام کیلئے 30% گرانٹ دینے سے بھی مرکز نے اتفاق کیا۔ حال ہی میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا اور آٹومیٹک ڈرائیونگ ٹسٹنگ اسٹیشنس قائم کرنے کی منظوری دینے کی درخواست کی تھی ۔ اس مکتوب پر مرکزی وزیر گڈکری نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔ آٹومیٹک ڈرائیونگ ٹسٹنگ اسٹیشن کے ساتھ ریاست میں 3 نئے ریجنل ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹرس کے قیام کیلئے بھی تجاویز روانہ کرنے کی مرکز نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی۔ ریاست میں ’’واہن سارتھی‘‘ سافٹ ویئر کی سہولت کیلئے ایک خصوصی ٹیم کا تقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے ورکشاپ کم ٹریننگ پروگرام اسکیم کو نافذ کرنے کیلئے اپنی تائید کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر تقریباً 40 تا 60 کیلومیٹر کے وقفے سے ای وی چارجنگ اسٹیشنس کے قیام کو بھی لازمی قرار دیا۔ 2