تلنگانہ میں اسٹیٹ گرامینا بینک کے قیام کو مرکز کی منظوری

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے دو ریجنل رورل بینکس کو ایک ہی شناخت دیتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ گرامینا بینک قرار دیا ہے جو ریاست بھر میں خدمات انجام دے گی۔ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں رورل بینکنگ کی خدمات کو موثر بنانے کیلئے 13 نومبر کو احکامات جاری کئے۔ ڈپارٹمنٹ آف فینانشیل سرویسیس نے یہ احکامات جاری کئے۔ تلنگانہ اسٹیٹ گرامینا بینک یکم جنوری 2025 کو کارکردگی کا آغاز کرے گا۔ گرامینا بینک تلنگانہ کا وسیع تر دیہی بینک ہے جس کی تقریباً 950 برانچس اور 17 ریجنل دفاتر ہیں۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد سے یہ زیر التواء مسئلہ تھا۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش حکومتوں کے اتفاق سے مرکز نے یہ فیصلہ کیا۔ سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف فینانشیل سرویسیس کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں بینک کے قیام پر اتفاق رائے ہوا۔1