حیدرآبادیکم اکتوبر (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ بدھ تک تلنگانہ کے بعض علاقوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ریاست میں بعض مقامات پر ہلکی تااوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا ہے ۔ اس رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر بارش ہوئی۔