حیدرآباد12دسمبر(ایجنسیز)تلنگانہ میں شدید سردی کی لہرجاری ہے ۔کئی مقامات پر سردی کے ساتھ ساتھ صبح کے اوقات میں کہر بھی دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کومشکل صورتحال کاسامنا ہے ا وروہ گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔ ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔بھیم پور منڈل کے ارلی (ٹی) گاؤں اور جیناتھ منڈل مستقرمیں اقل ترین درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بوتھ، بازارہتنور، عادل آباد اربن منڈلوں اور ضلع کے پہاڑی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہا۔