حیدرآباد۔4۔مارچ(یواین آئی) تلنگانہ میں گرمی کی لہرمیں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست بھر میں فضا میں نمی کم ہونے سے دھوپ میں اضافہ ہوا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق بعض علاقوں میں پہلے ہی درجہ حرارت 38 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت معمول سے 3 تا 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ بتایا گیا کہ عادل آباد، محبوب نگر، میدک، نظام آباد اور بھدراچلم میں درجہ حرارت 40 ڈگری کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے حال میں کچھ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اس سال مارچ سے گرمی کی لہر کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ تلنگانہ کے کچھ حصوں میں رات کے وقت بھی درجہ حرارت بڑھنے سے عوام پریشان ہیں۔ کولر کے استعمال و فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ دھوپ میں باہر نہ نکلیں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو۔ طبی ماہرین سخت گرمی کے مہینوں میں ناریل کا پانی اور پھلوں کا جوس زیادہ پینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔