حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں پیر کو دی جانے والی دیپاولی کو منسوخ کردیا ہے اور دیپاولی کی اتوار کو جو تعطیل تھی اس کو جوں کا توں برقرار رکھا ہے ۔ ٹی این جی اوز کے قائدین نے چیف سکریٹری شانتی کماری سے ملاقات کرتے ہوئے اتوار کو دیپاولی کی جو تعطیل مقرر ہے اس کو تبدیل کرتے ہوئے پیر کو دینے کی نمائندگی کی تھی ۔ آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے دیپاولی کی تعطیل تبدیل کرتے ہوئے اتوار کے بجائے پیر کو دینے کا بھی حوالہ دیا گیا تھا ساتھ ہی ٹی این جی اوز کے قائدین نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے بھی نمائندگی کی تھی ۔ ٹی این جی اوز کی نمائندگی پر تلنگانہ حکومت نے تعطیل کو تبدیل کرتے ہوئے اتوار کے بجائے پیر کو کرنے کی تجویز تیار کی تھی ۔ تاہم الیکشن کمیشن نے حکومت کے احکامات کو منسوخ کردیا ۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ اگر پیر کو دیپاولی کی تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس دن الیکشن عملہ کو دی جانے والی تربیت اور دیگر پروگرام منعقد نہیں ہوپائیں گے اس لیے ریاستی حکومت کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے ۔۔ ن