حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں ریٹیل مارکٹس میں چاول کی قیمتیں 100 روپئے فی کیلو گرام نے نشانہ کو پار کر گئی ہیں جب کہ تلنگانہ سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ نے تاخیر سے کئے گئے ایک اقدام میں چہارشنبہ کو رائس ملرس اور ہول سیل ٹریڈرس کو قیمتوں میں غیر منصفانہ اضافہ اور ہورڈنگ کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کئے ہیں اور ساتھ ہی قیمتوں کے استحکام اور صارفین کو چاول کی بلا خلل سربراہی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔ سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مریال گوڑہ نظام آباد اور نلگنڈہ کے اہم رائس ملرس اور ہول سیل ٹریڈرس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دوران عہدیداروں نے ملرس اور ٹریڈرس کو ہدایت دی کہ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہ کیا جائے ۔a/m/b