حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کیا گیا ڈائل 112 ایمرجنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم تلنگانہ ریاست میں شروع کردیا گیا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈائل 112 کا استعمال کرتے ہوئے استفادہ کریں۔ اس ایمرجنسی نمبر نے پہلے ہی ریاست میں 4 بڑے جرائم کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ نظام تمام اہم ہنگامی خدمات کو ایک ہی چھت میں ضم کرتا ہے جیسے پولیس (100)، فائر (101) ، ایمبولنس (108)، خواتین کی حفاظت 181، تحفظ اطفال 1098 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ (1077) شامل ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے اس نمبر پر ہنگامی حالت میں عوام اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ اس نمبر کے ذریعہ لاپتہ افراد کا پتہ لگانے اور سنگین جرائم جیسے قتل اور عصمت دری کی کوششوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ (ش)