تلنگانہ میں کانگریسی چہرے میں آر ایس ایس حکومت چلا رہی ہے:وحید احمد

   

حیدرآباد 8 جون ( پریس نوٹ ): مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ اور مفتی محمد آصف اللہ قاسمی سینئر بی آریس قائدین نے آج ٹولی چوکی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وحید احمد صدر تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم نے کانگریس ہائی کمان اور محبت کی دکان چلانے والے راہول گاندھی اور ریونت ریڈی وزیر اعلیٰ پر سخت تنقید کی اور اپنے بیان میں کہا کی تلنگانہ میں کانگریسی چہرے میں آر ایس ایس حکومت چلا رہی ہے۔تلنگانہ میں کانگریس کی قیادت والی حکومت اقلیتوں کو کھلے طور پر نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے، باوجود اس کے کہ مسلم کمیونٹی کی حمایت حاصل ہے۔ اورہتیلی میں جنت دکھا کر حکومت قائم کی۔ حکومت کے اس دعوے کو چیلنج کیا گیا ہے کہ وہ ہر ذات کو مساوی نمائندگی فراہم کرتی ہے، کیونکہ مسلمان، جو سب سے بڑی اقلیت پر مشتمل ہیں، خود کو پسماندہ اور انتخابی فائدے کے لیے استحصال کا شکار محسوس کرتے ہیں۔ ریونت ریڈی کے اعمال جیسے کہ نماز کی ٹوپی پہننا اور سالانہ افطار پارٹی کی میزبانی کرنا یہ سب دکھا واہ سمجھا جا سکتا ہے، کیونکہ وہ مرکز ی حکومت کے راستے پر چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بالآخر، ریونت ریڈی کو اگلے تین سالوں میں آنے والی سبھی انتخابات کا حساب اور نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔