تلنگانہ میں کورونا کے 1673 نئے کیس ۔ ایک شخص فوت

   

حیدرآباد۔9 جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 1673 نئے مریضوں کی توثیق ہوئی اور 330 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایک موت کی توثیق کی گئی ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں بتایاگیا کہ 24گھنٹوں میں 48ہزار584 افراد کے معائنے کئے گئے جن میں 1673 افراد متاثر پائے گئے ۔شہر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں1165 مریضوں کی توثیق ہوئی ۔ شہر سے 60تا65 فیصد مریضوں کی نشاندہی ہورہی ہے اور اس بنیاد پر محکمہ صحت نے کورونا کی تیسری لہر کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔