تلنگانہ میں کورونا کے 1717 نئے کیس، 5 اموات

,

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1717 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 5 اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 2103 افراد صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں کورونا کے کیسوں میں کمی ہوئی ہے اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ گذشتہ ہفتہ میں اموات کی شرح میں بھی کمی آئی ۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیس 2 لاکھ 12 ہزار 63 ہوگئے جبکہ اموات 1222 تک پہنچ گئی ہیں۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 25713 ہے جن میں سے 21209 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 46657 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1093 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 276 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 87 ، کاماریڈی 34، کریم نگر 104 ، کھمم 82 ، محبوب نگر 49، محبوب آباد 32 ، ملکاجگری 131 ، نلگنڈہ 101، نظام آباد 53، رنگاریڈی 132، سنگاریڈی 59 ، سدی پیٹ 85، سوریا پیٹ 57 اور ورنگل اربن میں 59 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔