حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4,693 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 33 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 2,867 ہوگئی ہے جبکہ جملہ کورونا متاثرین کی تعداد بھی بڑھ کر 5,16,404 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں جملہ 56,917 ایکٹیو کیس ہیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان جملہ 71,221 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 2,474 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6,876 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔