حیدرآباد ۔7 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 76 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 93 مریض صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 491 ہے جن کا آئسولیشن میں علاج جاری ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 8182 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 415 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 44 نئے کیسس درج کئے گئے۔ تلنگانہ میں کورونا وباء سے تاحال 4111 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ ریکوری کی شرح 99.45 فیصد ہے۔ ر