تلنگانہ میں کورونا کے 98 نئے کیسس

   

حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 98 کیسس منظر عام پر آئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 110 مریض اس مدت میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 690 ہے جن کا آئسولیشن کے تحت علاج جاری ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں 10054 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 488 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں درج کئے گئے جملہ کیسس کا 50 فیصد سے زائد حیدرآباد میں درج کیا گیا۔