تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کا امکان

   

حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور ایک یا دو موقعوں پر بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 29 ڈگری اور اقل ترین 23 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ میں جنوب مغڑبی مانسون معمول کے مطابق ہے اور ریاست میں کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اس سال جولائی میں حیدرآباد میں بارش معمول سے کم رہی ہے ۔ جولائی میں حیدرآباد میں معمول کے مطابق 179 ملی میٹر بارش ہونی چاہئے تھی تاہم اس بار صرف 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ معمول سے تقریبا نصف ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تلنگانہ کے شمالی اضلاع میں گذشتہ چند دنوں کے دوران اچھی بارش ہوئی ہے اور وہاں بھی مانسون سرگرم ہے ۔