حیدرآباد/12 فروری ( سیاست نیوز ) وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کو قرض کی معافی کے وعدہ کی تکمیل کے تحت 3531913 کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے گئے۔ تلنگانہ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈی سریدھر بابو اور دوسروں کے سوال پر وزیر زراعت نے بتایا کہ 2018 میں قرض معافی اسکیم کے تحت مستحق کسانوں کا قرض معاف کیا گیا جس کی مالیت 16144 کروڑ ہے۔ 2018 میں 542609 کسانوں کا 21556 کروڑ کا قرض معاف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں اسکیم پر صدفیصد عمل کیا گیا۔ 2018 میں قرض معافی اسکیم کے تحت 25 ہزار روپئے تک کا قرض معاف کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلہ میں 50 ہزار روپئے تک کا قرض معاف کیا گیا ہے۔ر