تلنگانہ میں 7994 کورونا کیس، 58 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا ٹسٹوں میں کمی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7994 پازیٹیو کیس منظر عام پر آئے جبکہ 58 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس مدت میں 4009 افراد صحتیاب ہوئے۔ مہلوکین کی تعداد 2208 ہوچکی ہے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسوں کی تعداد 427960 ہوچکی ہے جبکہ ایکٹیو کیسیس 76060 ہیں۔ منگل ٰ چہارشنبہ کے درمیان 80181 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 4725 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 1630 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 133 ، کتہ گوڑم 131 ، جگتیال 238 ، جنگاؤں 67 ، بھوپال پلی 52 ، گدوال 62 ، کاما ریڈی 174 ، کریم نگر 197 ، کھمم 213 ، آصف آباد 83 ، محبوب نگر 263 ، محبوب آباد 78 ، منچریال 201 ، میدک 117 ، ملکاجگری 615 ، ملگ 47 ، ناگر کرنول 206 ، نلگنڈہ 424 ، نارائن پیٹ 56 ، نرمل 152 ، نظام آباد 301 ، پدا پلی 112 ، سرسلہ 144 ، رنگا ریڈی 558 ، سنگا ریڈی 337 ، سدی پیٹ 269 ، سوریا پیٹ 264 ، وقار آباد 207 ، ونپرتی 174 ، ورنگل رورل 163 ، ورنگل اربن 162 اور بھونگیر میں 164 نئے کیس درج کئے گئے ۔