تلنگانہ : کورونا متاثرین کی تعداد 17 ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا آج کریمنگر کا دورہ
حیدرآباد 20 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں آج کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے اس طرح ریاست میں اب تک جملہ متاثرین کی تعداد 17 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ لندن سے واپس ہونے والی ایک 18 سالہ لڑکی اس وائرس کا شکار بتائی گئی ہے ۔ حکومت کے ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس خاتون کو ایک خانگی دواخانہ سے ریفر کیا گیا تھا اور اسے سرکاری ٹی بی و چیسٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس لڑکی کی حالت مستحکم ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں چہارشنبہ سے اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ چہارشنبہ کو آٹھ مریضوں کا پتہ چلا تھا جن میں سات انڈونیشیائی باشندے شامل ہیں۔ ایک اور انوڈنیشیائی شہری کے ایک دن پہلے ہی اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا ۔ یہ لوگ گذشتہ ہفتے دو دن کریمنگر میں مقیم تھے ۔ جمعرات کو تین مریضوں کا پتہ چلا تھا جن میں ایک دوبئی سے اور دو لندن سے واپس ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راو ہفتے کو کریمنگر کا دورہ کرینگے اور عہدیداروں کے ساتھ احتیاطی اقدامات پر اجلاس منعقد کرینگے ۔