حیدرآباد۔9۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 201 کیس منظر عام پر آئے جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 184 افراد صحتیاب ہوئے ۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 677747 ہوچکے ہیں جبکہ 669857 افراد صحت یاب ہوئے۔ کورونا سے 4003 افراد فوت ہوئے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 98.83 فیصد درج کی گئی ۔ 3387 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ر