چیف سکریٹری سومیش کمار کا خطاب
حیدرآباد ۔29 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے تلنگانہ کی تاریخ، تہذیب اور تاریخی عمارتوںکی تفصیلات پر مشتمل کتاب کی رسم اجراء انجام دی ۔ سومیش کمار نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد معاشی اور سماجی شعبہ جات میں ریاست نے غیر معمولی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی پر مشتمل نئی تحقیقی کتاب کی اشاعت کی ضرورت ہے جس میں گزشتہ 8 برسوں کی ترقی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ پروفیسر اے ستیہ نارائنا اور ڈاکٹر ڈی ستیہ نارائنا کی جانب سے تحریر کردہ کتاب کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے سومیش کمار نے مصنفین کو مبارکباد دی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ تلنگانہ کی تاریخ کے بارے میں متضاد دعوے کئے جاتے ہیں۔ ابتداء میں 2000 سال قدیم تاریخ کا ذکر کیا گیا لیکن بعض محققین نے 18 لاکھ سال قبل سے تلنگانہ کی تاریخ کا ذکر کیا ہے۔ تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے صدرنشین الم نارائنا ، ساہتیہ اکیڈیمی کے صدرنشین جے گوری شنکر ، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سابق صدرنشین پروفیسر جی چکراپانی ، پروفیسر کشور اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے 90 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے اقدامات کئے ہیں۔ر