حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آئندہ دو دنوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے 3 اور 4 اپریل کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے ۔ تلنگانہ کے بعض مقامات پر 7 اپریل کو ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس رہے گا ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔