تلنگانہ کے ضلع میدک میں درجہ حرارت42.6ڈگری درج

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ۔17,18,19مئی کو شمالی ساحلی تلنگانہ اور جنوبی ساحلی اے پی میں بارش کا امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، جنوبی ساحلی اے پی، یانم میں بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں رنگاریڈی اور سدی پیٹ اضلاع میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 42.6 ڈگری سلسیس میدک میں درج کیاگیاجبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 36.8ڈگری درج کیاگیا۔