حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی نے برسر اقتدار ٹی آر ایس کے خلاف اپنی مہم تیز تر کردی ہے۔ بی جے پی تلنگانہ کے 80 اسمبلی حلقوں پر خاص توجہ کررہی ہے جہاں وہ اپنا موقف زیادہ بہتر محسوس کررہی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ ٹی آر ایس عہدیداروں کی طرح کام کررہی ہے۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ تشدد کا کلچر درست نہیں ہے۔ بی جے پی کے بشمول ہر پارٹی کو تشدد سے گریز کرنا چاہئے۔