حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات میں این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکر کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی میں تلگو دیشم کے چار ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی کی قیام گاہ پر نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرتے ہوئے تلگو دیشم کی طرف سے ان کی تائید وحمایت کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داحلہ امیت شاہ بھی پرہلاد جوشی کی قیام گاہ پر موجود تھے ۔ واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں بھی تلگو دیشم پارٹی نے این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کی تائید کی تھی ۔ واضح رہے کہ 6 اگست کو نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے رائے دہی مقرر ہے ۔ 10 اگست کو ایم وینکیا نائیڈو کی بحیثیت نائب صدر جمہوریہ میعاد مکمل ہورہی ہے ۔۔ ن