تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن، محبوب نگر میں شہدائے تلنگانہ کو خراج ، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب
محبوب نگر /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برسہا برس کی جدوجہد کئی تحریکوں کی کوششوں اور قربانیوں سے ہم نے ریاست تلنگانہ حاصل کی ۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے آج دوپہر مستقر محبوب نگر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز کے احاطہ میں شہدائے تلنگانہ کی یادگاروں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کی ۔ اس موقع پر انہوں نے 2 منٹ کی خاموشی کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑہا افراد کی جدوجہد ہزاروں محبان تلنگانہ کی جانوں کی قربانیوں سے تلنگانہ حاصل ہوا ۔ شروع سے آخر تک کی تحریکوں کے تمام ذمہ داران میں کوئی کثر باقی نہیں رکھی ۔ ان کی ہی قربانیوں کے ثمرات آج ہم ا پنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل 21 دن سے تلنگانہ دہے کی تاسیس تقاریب میں کئی ایک پروگرامس منعقد کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ترقی اور ویلفیر دونوں کے ساتھ زبردست ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ بلالحاظ مذہب تمام طبقات کی ترقی چیف منسٹر کے سی آر کا نشانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلی تحریک پر ہی تلنگانہ حاصل ہوتا تو آج تلنگانہ ترقی کی بلندیوں پر ہوتا ۔ علحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران اساتدہ ، ملازمین حتی کہ خواتین پر تک مقدمات درج کئے گئے ۔ لیکن مختصر عرصہ میں تلنگانہ نے ملک بھر میں ترقی کا نمونہ پیش کیا ہے ۔ ماضی کے حکمرانوں نے شخصی مفادات کی خاطر تلنگانہ کو مکمل پسماندہ رکھا ۔ انہوںنے ضلع کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ابھی ترقی کیلئے بہت کچھ باقی ہے عوامی نمائندے اور عہدیداروں کے اشتراک سے ترقی ممکن ہوگی ۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرپرسن سورنا سدھاکر ریڈی، ایم ایل اے دیورکدرہ ، آر وینکٹیشورا ریڈی ، ضلع کلکٹر روی نائک ایڈیشنل کلکٹر سیتاراما راؤ ، لائبریز چیرمین راجیشور گوڑ، موڈا چیرمین وینکٹیا ، میونسپل چیرمین نرسمہول نے بھی شہدائے تلنگانہ کو خراج پیش کیا ۔ ریاستی وزیر نے انیل کمار ریڈی کی والدہ بی ملیش کی والدہ مانیماں ، چنیا کی بیوی راملوماں کو تہنیت پیش کی ۔