تمام مرکزی یونیورسٹیوں کو یو جی امتحانات کے لئے سی او ای ٹی پر عمل کرنا ہوگا۔ اے ایم یو‘ جامعہ سے یوجی سی

,

   

پچھلے سال یوجی سی نے سی یو ای ٹی گریجویٹس او رپوسٹ گریجویٹس پروگراموں کے لئے متعارف کروایاہے۔
نئی دہلی۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کو تحریر کرتے ہوئے اعادہ کیاہے کہ تمام مرکزی یونیورسٹیاں پر انڈر گریجویٹس پروگراموں میں داخلہ کے لئے مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

یوجی سی نے اپنے لیٹر میں لکھا کہ”یوجی سی(یونیورسٹی گرانٹس کمیشن)کا تمام مرکزی یونیورسٹیوں سے سی یو ای ٹی(مشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹسٹ) کا تمام کورسیں میں داخلوں کے لئے استعمال کریں۔ تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) نے جیسا کہ پچھلے سال ہم نے اسکی شروعات کی تھی محدود تعداد کے پروگرامس/کورسیں کے لئے سی یو ای ٹی۔2023میں حصہ لیاہے۔

مہربانی فرماکر تمام مرکزی یونیورسٹیوں اس بات کونوٹ کرلیں کہ بشمول اے ایم یو کو سی او ای ٹی2023میں تمام یو جی پروگراموں میں حصہ داردرکار ہے‘ جو اسٹوڈنٹس کے بہترین مفاد میں ہے“۔

اس مکتوب میں یہ بھی کہاگیاہے کہ سی یوای ٹی ملک بھر میں امیدواروں کومساوی مواقعہ اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے‘ بالخصوص انہیں جو شمال مشرقی‘ دیہی اوردیگر مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یونیورسٹیوں سے بہتر رابطہ قائم کرنے میں مددگار ہوگا۔

لیٹر میں مزیدکہاگیاہے کہ ”ایک ہی امتحان امیدواروں کو ایک بڑی رسائی فراہم کرتا ہے اور مختلف مرکزی اور شراکت کرنے والی یونیورسٹیوں میں داخلے کے عمل کاحصہ بننے کے قابل بناتا ہے۔

وائس چانسلر نے اس ہفتہ کے اوائل میں کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم ائی) تمام پوسٹ گریجویٹس اور انڈر گریجویٹس کورسس میں داخلوں کے لئے سی یو ای ٹی کے نفاذ کاکوئی منصوبہ نہیں رکھتا ہے اور مجوزہ تعلیمی سیشن کے لئے ”و قت پر داخلوں کو یقینی بنانے کے لئے“ اپنا مسابقتی امتحان رکھنے پر قائم ہے۔

پچھلے سال یوجی سی نے سی یو ای ٹی گریجویٹس او رپوسٹ گریجویٹس پروگراموں کے لئے متعارف کروایاہے۔تاہم جے ایم ائی نے تمام انڈر گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کورسیں کیلئے سی یو ای ٹی پر عمل پیر نہیں ہے