توا فرائی کلیجی

   

اجزا : کلیجی آدھا کلو، پیازدو عدد، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، لال مرچ (کْٹی ہوئی) دو چائے کے چمچے، تیل آدھا چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، زیرہ (کْٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک‘ لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچے، ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے) تین عدد، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، ہرا دھنیا دو چائے کے چمچے، ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) پانچ عدد، لیموں کا رس دو چائے کے چمچے، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچہ۔
ترکیب : پیاز کو آملیٹ کی طرح باریک کاٹ لیں۔کلیجی دھو کر آدھا لیموں کا رس لگا کردس منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد اس کو دوبارہ دھو لیں۔توے پر تیل گرم کر کے کلیجی ڈالیں اور رنگ بدلنے تک فرائی کریں۔اس کے بعد اس میں کٹی پیاز‘ ہلدی پاؤڈر‘ رائی‘ کٹی ہوئی لال مرچ‘ دھنیا پاؤڈر‘ کٹا زیرہ‘ ادرک‘ لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔قصوری میتھی بھی ہاتھ سے مسل کر ڈالیں‘ اچھی طرح سے اس کو فرائی کریں۔ پانچ منٹ بعد ٹماٹر ڈالیں‘ ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر گرم مصالحہ پاؤڈر‘ باریک کٹی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر مزید بھون لیں۔آخر میں لیموں کا رس اور نمک ڈالیں اور سرو کریں۔