توگاڑیہ نے پارٹی بنائی ‘ الیکشن لڑیں گے

,

   

نئی دہلی۔ وشواہندو پریشد ( وی ایچ پی) کے سابق لیڈرپروین توگاڑیہ نے ہفتہ کے روز ہندوستان نرمان دل نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لایا او رکہاکہ پارٹی مجوزہ لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔

پروین توگاڑیہ نے ایک بیان میں کہاکہ نئی پارٹی مجوزہ لوک سبھا کے ساتھ مستقبل میں دیگر الیکشن میں بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

غربیو ں‘ بے روزگاروں ‘ کسانوں کی خودکشی اور قومی سلامتی کے مسلئے پر سبھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے توگاڑیہ نے

کہاکہ ان کی پارٹی ہندوستان نرمان دل ان مسائل کو اٹھائے گی