بنکاک: تھائی لینڈ میں رواں سال درجہ حرارت بڑھنے سے کئی افراد گرمی کی لہر کا شکار ہوئے جس سے 61 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تھائی لینڈ میں درجہ حرارت غیرمعمولی طور پر زیادہ رہا اور حکام روزانہ کی بنیاد پر وارننگ جاری کرتے رہے ہیں۔ وزارت صحت نے جمعہ کو کہا کہ سال 2024 کے آغاز کے بعد سے 61 افراد ہیٹ سٹروک کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پچھلے پورے سال میں 37 کی موت واقع ہوئی تھی۔وزارت کے مطابق تھائی لینڈ کے شمالی علاقے جو زراعت کے لیے جانے جاتے ہیں، وہاں سب سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔