بنکاک : انسان ہو یا جانور پھر چرند پرند سب کی ماں آخر ماں ہوتی ہے جو کسی بھی حال اپنی اولاد کو مصیبت میں نہیں دیکھ سکتی اور اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے ساری دنیا اور سارے خطرات سے لڑجاتی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک مادہ ہاتھی کا ایسا ہی جذباتی ویڈیو وائرل ہوا ہے کہ کیسے ایک گڑھے میں گرے ہوئے اپنے بچہ کو بحفاظت نکالنے ہر طریقہ اپناتے ہوئے خود بھی اس گڑھے میں نصف حد تک پھنس تئی تھی ۔ پہلے اس ماں کو گڑھے کے پاس سے نکالنے اور پھر گڑھے میں گرے اس کے بچہ کو بحفاظت نکالنے کیلئے بچاؤ ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔بالآخر اس ہاتھی کے بچہ کو اور اس کی ماں کو زندہ بچالیا گیا ۔