اترپردیش کے پھولپھور سے 2024کے لوک سبھا انتخابات میں چیف منسٹر کمار کے الیکشن لڑنے متعدد قیاس آرائیوں کے پیش نظر ان کا یہ تبصرہ آیاہے۔
پٹنہ۔بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے ان قیاس ارائیوں کو مستر د کردیاکہ چیف منسٹر نتیش کمار وزیراعظم بنیں گے اورکہاکہ سینئر قائد کی تمام ترتوجہہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں اپوزیشن کو متحد لے کر آنا ہے۔
ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے کہاکہ ”وہ(چیف منسٹر نتیش کمار) چیف منسٹر ہیں اور ہم ان کی رہنمائی میں کام کررہے ہیں۔ ان کا فی الحال ایک ہی ایجنڈہ تمام اپوزیشن کو ایک ساتھ لانا ہے۔وزیراعظم بننے کی ان کی کوئی خواہش نہیں ہے“۔
اترپردیش کے پھولپھور سے 2024کے لوک سبھا انتخابات میں چیف منسٹر کمار کے الیکشن لڑنے متعدد قیاس آرائیوں کے پیش نظر ان کا یہ تبصرہ آیاہے۔
اس سے قبل 20ستمبر کے روز بہار چیف منسٹرنتیش کمار نے ان افواہوں کو مسترد کردیااو رکہا تھا کہ ان کی خواہش ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کومتحد کرنے کی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی پر اپنی شدید تنقید میں بہار چیف منسٹر نے منگل کے روز نیوز پر کنٹرول کرنے اور اشتہارات کے لئے بے شمار دولت کے خرچ کے ذرائع پر سوال کیاتھا۔
بہار کے پٹنہ شہر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کمار نے الزام لگایاتھا کہ ”ہم بہت کام کررہے ہیں مگر ہم اشتہاری بازی سے کام نہیں چلارہے ہیں۔
ہمار ے پاس فضول مقصد کے لئے پیسے نہیں ہیں۔مجھے نہیں معلوم کہ کچھ لوگوں کو اتنے اشتہارات او رخبروں پر کنٹرول کے پیسے کہاں سے ملتے ہیں۔ پٹنہ کے بہار میں ریونیو عملے کے تقرر پر مشتمل لیڈر کی تقسیم پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
اس سے قبل مذکورہ یاست کے چیف منسٹر کو بہت سارے اہم اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
چیف منسٹر کمار نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے ساتھ کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ان کے رہائش گاپ پر ملاقات کی جس کا مقصد 2024لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن کو متحد کرنا ہی تھا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہمیں بی جے پی کو نکالنے اور ملک کوبچانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ہمیں بہار سے بی جے پی کو نکالنے کے لئے ایک ساتھ آنا ضروری ہے۔
ہماری سونیا گاندھی سے بھی بات ہوئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ 10-12دنوں میں کانگریس پارٹی کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعد دوبارہ ملاقات کریں گے“۔