نیویارک : امریکہ میں ایک تین سالہ بچے نے پستول سے کھیلتے ہوئے اپنی والدہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ امریکی شہر شکاگو کے مضافاتی علاقے ڈالٹن کی ایک مارکیٹ میں پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا بچہ گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ اس کے والدین آگے بیٹھے ہوئے تھے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پستول کس طرح سے بچے کے ہاتھ لگا۔مقامی پولیس چیف رابرٹ کولنز نے اے ایف پی کو بتایا کہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے بچے نے پستول سے کھیلنا شروع کر دیا اور اس دوران پستول کا ٹریگر دبا دیا۔اس دوران بچے کی 22 والدہ دیجاہ بینیٹ کو گولی گردن میں جا کر لگی۔ فوری طور پر انہیں شکاگو کے ہسپتال میں پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔