تین سینئر پی ڈی پی قائدین مستعفی

   

سرینگر ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین سینئر پی ڈی پی قائدین آج پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔ یہ قائدین رفیع آباد کے سابق ایم ایل اے یاور میر، منتظر محی الدین اور پارٹی کی یوتھ ونگ کے سابق صدر شوکت غیور ہیں۔ تینوں نے اپنے فیصلہ کی تصدیق کی ہے۔