حیدرآباد۔/6نومبر، ( سیاست نیوز) جاریہ سال کا آخری مکمل چاند گہن 8 نومبر کو ہوگا لیکن یہ ہندوستان میں جزوی دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ فلکیات کے عہدیدار ڈاکٹر راجندر پرکاش گپتا کے مطابق جاریہ سال کا آخری مکمل چاند گہن 8 نومبر کو ہوگا جو پیر کی دوپہر 2 بجکر 38 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا درمیانی وقت 4 بجکر 29 منٹ ایک سیکنڈ رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو مکمل چاند گہن ہوتا ہے۔ر