جامعتہ المومنات کی دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کی تیاریاں

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں خواتین کا ایک مشاورتی اجلاس مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات کی صدارت میں کانفرنس ہال جامعتہ المومنات مغل پورہ میں منعقد ہوا ۔ جس میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں تجاویز حاصل کئے گئے ۔ دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں کانفرنس کے بضمن تعارفی اجتماعات برائے خواتین منعقد کئے جائیں گے ۔ انگریزی میڈیم گرلز اسکولس و کالجس میں بھی یہ تعارفی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔ کانفرنس کو مخاطب کرنے کے لیے بین الاقوامی مقررین کے ناموں پر بھی غور و خوض کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر خطاطی کی نمائش کے علاوہ سو سے زائد آثار مبارک و تبرکات کی بھی زیارت کروائی جائے گی ۔ اس موقع پر دینی کتب کی رسم اجراء انجمن اصلاح البنات تنظیم طالبات جامعتہ المومنات کے صدر مفتیہ نازیہ عزیز نے اجلاس کو بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی انجمن کی جانب سے کانفرنس کی کامیابی کے لیے جدوجہد کی جائے گی اور خواتین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ اس اجلاس میں مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ تہمین تحسین ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ سیدہ عشرت فاطمہ شریک رہے ۔۔