جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کی بربریت کی کہانیاں رونگٹے کھڑا کردینے والی ہیں۔ طلبہ کولائبریری اور مسجد میں گھس کر پیٹنے کا الزام بھی دہلی پولیس پر لگایاجارہا ہے۔
پولیس کی بربریت کاشکار بے شمار طلبہ اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے ایک ویڈیو پچھلے دو دنوں سے کافی وائیرل ہورہا ہے۔
اس ویڈیو میں روتی بلکتی ایک طلبہ انوگیا شرما پولیس کی بربریت کی داستان اس ویڈیو میں سنارہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کا داخلہ غیر جمہوری ہے اور والدین یونیورسٹیوں میں اپنے بچوں کو سب سے محفوظ سمجھتے تھے مگر وہاں پر بھی پولیس کاطلبہ کے ساتھ مجروموں جیسا سلوک کیاجارہا ہے۔
مذکورہ طلبہ نے جو تفصیلات بیان کی ہیں اس کو سن کر آپ بھی روپڑیں گے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں
https://www.youtube.com/watch?v=mQWogonUQOo&feature=youtu.be