جامعہ ملیہ ان لائن اوپن بک موڈ کے ذریعہ سمسٹر امتحان لے گا

,

   

نئی دہلی۔جامعہ ملیہ اسلامی دہلی یونیورسٹی کی ایکز یکٹیو عاملہ نے جمعرات کے روز ایک قرارداد کو نصابی کونسل اجلاس میں منظوری دی ہے جس کا انعقاد چہارشنبہ کے روز عمل میں آیاتھا جو ان لائن اوپن بک موڈ کے ذریعہ سمسٹر امتحانات منعقد کرنے کے متعلق تھا۔

ایک سرکاری بیان میں مذکورہ یونیورسٹی نے کہاکہ شیڈول اور دیگر طریقہ کار کووقت کے ساتھ ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔مذکورہ بیان میں کہاکہ”ای سی نے مینجمنٹ اسٹاڈیز فکلٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔

فی الحال وہ سنٹر آف مینجمنٹ اسٹاڈیز ہے۔ دیگر اور محکموں کو بھی نئی تشکیل شدہ فکلٹی میں شامل کیاجارہا ہے“