جاوید اشرف فرانس کیلئے ہندوستان کے نئے سفیر

,

   

نئی دہلی۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار اور سینئر سفارتکار جاوید اشرف کو فرانس میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیاگیا ہے۔ اشرف 1991 ء بیاچ کے آئی ایف ایس آفیسر ہیں اور فی الحال سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ موصوف جلد ہی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ جاوید اشرف ونئے موہن کواترا کی جگہ لیں گے۔ یاد رہے کہ فرانس اور ہندوستان کے درمیان بڑھتے ہوئے مستحکم تعلقات کے پیش نظر فرانس میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے تقرری اہمیت کی حامل ہے۔ کواترا کو نیپال میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔