جاپان میں جنگلات کی آگ سے 1800 ہیکٹر رقبہ خاکستر

   

ٹوکیو: جاپان کے ایواٹے پریفیکچر کے اوفوناتو شہر میں جنگل کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ، جس سے اب تک تقریباً 1800 ہیکٹر جنگلاتی رقبہ جل چکا ہے ۔قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق، 26 فروری کو لگنے والی آگ نے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ آگ وسطی سانریکو چو رائیری کے شمال اور مغرب میں پھیل رہی ہے ۔میڈیا کے مطابق سانریکو چو رائیری کے شوجی ضلع میں ایک لاش ملی اور تقریباً 84 عمارتوں کو نقصان پہنچا جن میں کئی مکانات بھی شامل ہیں۔ کچھ اضلاع میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے تک یہاں سے 1,222 افراد کو انخلاء کے مراکز اور فلاحی مراکز میں بھیجا گیا۔