ٹوکیو: جاپان کے اشیکاوا صوبے میں زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع جاپان کی میڈیا رپورٹ میں دی گئی جس کے مطابق جمعہ کی سہ پہر اشیکاوا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ کیوڈو خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ زلزلے کی وجہ سے ایک شخص کی موت اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ این ایچ کے براڈکاسٹر نے بتایا کہ سیڑھی سے گرنے والے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔