جاپان میں شدید گرمی کی لہرکئی ریاستو ں میں وارننگ

   

ٹوکیو : شدید گرمی کے درمیان جاپان کے 47 میں سے 40 صوبوں میں گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے کانٹو، ٹوکائی، کنسائی اور کیوشو کے علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ اس کے علاوہ کیوٹو اور اوئٹا کے مغربی صوبوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے ۔جے ایم اے نے کہا کہ دوپہر میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کیوٹو شہر میں 39 ڈگری اور وسطی ٹوکیو میں 36 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔