ٹوکیو : جاپان کے مشرقی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شہر فوکوشیما میں محسوس کیے گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور دکانوں میں موجود سامان زمین پر گرگیا،تاہم حکومت کی جانب سے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔