جاپان کا پہلا خانگی خلائی جہاز چاند پر اترنے میں ناکام

   

ٹوکیو:جاپان کے پہلے خانگی خلائی جہاز کو چاند پر اترنے میں ناکامی کا سامنا رہا اور ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی خانگی کمپنی کی جانب سے خلائی جہاز کو چاند پر اتارنے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقHakuto-R Mission1 سے لینڈنگ سے 25 منٹ پہلے رابطہ منقطع ہو گیا۔انجینئرز کی جانب سے ناکامی کی وجوہات جاننے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ مشن میں کوئی شخص سوار نہیں تھا کیونکہ یہ ٹینس بال نما ایک روبوتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جہاز کو گزشتہ سال دسمبر میں اسپیس ایکس راکٹ سے بھیجا گیا تھا اور اسے چاند پر پہنچنے میں 5 ماہ کا وقت لگا۔ آئی اسپیس کے سی ای او کا کہنا تھا کہ رابطہ منقطع ہونے سے ہمیں جہاز کے لینڈ ہونے کے حوالے سے درست معلومات نہیں مل رہی البتہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ جہاز نے چاند پر اترنے کا مشن مکمل نہیں کیا۔