برلن : کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے اب تک جرمنی میں چار ملین سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ برلن میں قائم متعدی امراض پر تحقیق اور ان کی روک تھام کے نگران جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں صحت کے علاقائی دفاتر میں اب تک چالیس لاکھ پانچ ہزار سے زائد کورونا انفیکشنز ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ حکام کا خیال ہے کہ کورونا انفیکشنز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ کئی انفیکشنز کی تشخیص نہیں ہوتی۔ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے دس ہزار چار سو تریپن نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔