جسٹس سنجیو کھنہ اگلے چیف جسٹس آف انڈیا ہونگے

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ ہند نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجیو کھنہ کو چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیا ہے جس پر 11 نومبر 2024 ء سے عمل ہوگا۔ جسٹس سنجیوکھنہ 51ویں چیف جسٹس آف انڈیا ہونگے ۔ وہ 11نومبر 2024کو عہدہ کا حلف لیں گے ۔موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے اپنی سفارش میں ان کے جانشین کے طور پر سنجیو کھنہ کا نام پیش کیا تھا۔موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ10نومبر کو سبکدوش ہورہے ہیں ۔انہوں نے 8نومبر2022کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا۔جسٹس سنجیو کھنہ 13مئی 2025کو سبکدوش ہونگے۔