جسٹس یشونت ورما کے خلاف الزامات کی جانچ ‘ تین رکنی کمیٹی کی تشکیل

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف الزامات کی جانچ کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔سپریم کورٹ نے ہفتہ کو اس سلسلے میں ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا (جسٹس سنجیو کھنہ) نے دہلی ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔اس کمیٹی میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس شیل ناگو، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جی ایس سندھاوالیا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جج انو شیورامن شامل ہیں۔دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال جسٹس یشونت ورما کو کوئی عدالتی کام نہ سونپیں۔دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ، جسٹس یشونت ورما کا جواب اور دیگر دستاویزات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔