جموں :پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

   

جموں5نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ا فواج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے منگل کے روز دوبارہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا ہندوستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ آج صبح سات بج کر 40 منٹ پر پاکستانی ا فواج نے ضلع پونچھ کے کیرني سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔ ہندوستانی افواج نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ۔ فریقین کی جانب سے صبح آٹھ بجے فائرنگ روک دی ۔