کنشاسا : جمہوریہ کانگو کو منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔ مقامی حکام کو امید ہے کہ ویکسین سے اس وبا کو روکنے میں مدد ملے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 10کروڑ افراد پر مشتمل وسطی افریقی ملک ایم پی اوکس کے پھیلنے کا مرکز ہے جہاں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ ماہ صحت عامہ کی عالمی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔