جنتا دل یو اور بی جے پی میں تلخیاں

   

پٹنہ: بہار میں جنتا دل یو سے آر سی پی سنگھ کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی اور جنتا دل یو کے درمیان تلخیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جنتا دل یو صدر للن سنگھ نے آج آر سی پی سنگھ کے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ چراغ ماڈل کی طرح ہی پھر نتیش کمار کے خلاف سازش ہورہی تھی، جسے ناکام کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے اشاروں اشاروں میں بی جے پی کو اس پورے واقعہ کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ جنتا دل یو ڈوبتا ہوا جہاز نہیں ہے، یہ ایک تیرتا ہوا جہاز ہے۔ کچھ لوگ اسے خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔