جنوبی کوریا میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

سیول، 10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا کے جنوب۔مشرق ساحل پر 1ء4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس حادثے میں کسی قسم کے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔کوریائی میٹرولوجیکل انتظامیہ(کے ایم اے ) نے اتوار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ جنوب مشرق کے ساحلی شہر پوہانگ سے 50 کلومیٹر شمال۔مشرق میں واقع شمالی گویانسانگ صوبہ میں مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 33 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ کا مرکز 21 کلومیٹر کی گہرائی میں 16ء36 عرض البلد اور 90ء129 شمالی طول البلد پر تھا۔ کے ایم اے کے ایک افسرنے بتایا کہ زلزلے سے کسی بھی طرح کی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT